وفاقی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس کل نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی مصروفیات کے باعث کابینہ کا اجلاس نہیں بلایا جا رہا۔
کابینہ اجلاس کے لیے سمریز بھی وزارتوں سے نہیں منگوائی گئیں۔
وزیر اعظم عمران خان کل بہاولپور کا دورہ کریں گے، جہاں پر وہ صحت انصاف کارڈ کی تقریب میں شریک ہوں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بہاولپور میں تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.