بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، 5 نکاتی ایجنڈا جاری

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، جس کا پانچ نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ میں ریٹائرمنٹ کی ڈائریکٹری رپورٹ پیش کی جائے گی، پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر اعزازی نوٹ کے اجرا کی منظوری بھی دی جائے گی۔

ایجنڈے کے مطابق درآمدات، برآمدات اور تجارتی توازن کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، اس کے علاوہ سافٹ ویئر ایکسپورٹ اور آئی ٹی شعبے کی شرح نمو کا جائزہ لیا جائے گا۔

ای سی سی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 10:45 پر ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ممکنہ ڈیل سمیت معاشی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں نئے انتخابات سمیت دیگر اہم امور پر بھی مشاورت ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.