more dating site does adult friend finder work kills me makes me feel alive queen without a crown single sites for free mett life

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا، اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا، جبکہ اس حوالے سے کابینہ اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈہ جاری کردیا گیا ہے۔ 

ایجنڈے کے مطابق اہم شخصیات کو سیکیورٹی پروٹوکول کے بارے میں سیکریٹری داخلہ بریفنگ دیں گے، جبکہ سرکاری ملازمین کو ویکیسی نیشن کے عمل کے بارے میں بریفنگ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ 

کابینہ کو پاکستان پوسٹ کی لیز پالیسی کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی، انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے ڈی جی کی تقرری ایجنڈے میں شامل ہے۔ 

وزارت ہاؤسنگ کی 104 ایکڑ زمین کا معاملہ زیر بحث آئے گا، پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے افسران کی تقرریوں کے قواعد وضوابط طے کرنے کا معاملے ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔ 

اسی طرح اسلام آباد ماسٹر پلان میں تبدیلی کے مجاز کمیشن کی از سر نو تشکیل کی منظوری، اسلام آباد میں یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کا معاملہ، مسابقتی اپیلٹ ٹریبونل اسلام آباد میں ٹیکنیکل ممبر کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ 

اجلاس میں کورنگی فش ہاربر اتھارٹی کے ایم ڈی کی تقرری کی منظوری دی جائے گی، جبکہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کے اضافی چارج کی منظوری بھی دی جائے گی۔

نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی تقرری، پاکستان نیشنل کوالٹی پالیسی 2021 کی منظوری اور ای سی سی اور نجکاری کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.