وزیر اعظم کی زیر صدارت جاری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شہباز شریف نے تمام سرکاری افسران کو باہر جانے کا کہہ دیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیاسی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جارہی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
وزیراعظم کی سربراہی میں ہونیوالےسیاسی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کا بھی امکان ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کو روکا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی اور ہر غیرقانونی کام کا راستہ روکا جائے گا۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ مفاد عامہ کیلئے تمام راستے کھلے رکھیں گے، کسی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔
Comments are closed.