منی بجٹ تیار کرلیا گیا ہے جو آج وفاقی کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں منی بجٹ پیش کیا جا سکتا ہے۔
اجلاس کیلئے 15 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا گیا ہے، ایجنڈے میں افغان شہریوں کو دوسرے ممالک جانے کے لیے پاکستانی سر زمین استعمال کرنے کی اجازت کا معاملہ بھی شامل کیا گیا ہے۔
منی بجٹ کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں 270 ارب روپے اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
فی لیٹر پیٹرول پر ہر ماہ لیوی 4 روپے تک بڑھا کر اسے 30 روپے تک لے جانے کا امکان ہے۔
منی بجٹ میں بجلی کے بل بھی بڑھائے جائیں گے جبکہ موبائل فون، کاسمیٹکس اور درآمدی خوراک پر بھی ٹیکس کی شرح بڑھائے جانے کا امکان ہے۔
منی بجٹ میں غیر ملکی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کرنے، درآمد کیے جانے والے ڈراموں پر ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق کابینہ کے ایجنڈے میں پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کی منظوری بھی متوقع ہے۔
Comments are closed.