ہفتہ 25؍شعبان المعظم 1444ھ18؍مارچ 2023ء

وفاقی پولیس کی جانب سے عمران خان کی پیشی کے موقع پر ایس او پیز جاری

اسلام آباد پولیس کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پیشی کے موقع کے لیے ایس او پیز جاری کردیے گئے۔

ایس او پی کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کی پابندی کرنا ہوگی۔ عدالت، احاطہ یا قریب میں مسلح شخص موجود نہیں ہوگا۔

اس حوالے سے جاری ہونے والی ایس او پی کے مطابق عدالت میں ساتھ جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کروائی جائے گی۔

سیکیورٹی کے معاملے پر اسلام آباد پولیس اور عمران خان کی سیکیورٹی کے درمیان ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا۔

لاٹھیاں یا دیگر نقصان پہنچنے والی کوئی چیز عدالتی احاطہ میں لانے پر پابندی ہوگی جبکہ ریاست، اشتعال انگیز نعرے یا مجمعے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان تمام ایس او پیز پر عمل در آمد کروانے کے پابند ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.