وفاقی پولیس نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف دہشتگردی سمیت 8 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق وفاقی پولیس نے مولانا عبدالعزیز کے خلاف دہشتگری کی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کیا ہے، مقدمے میں مولانا عبدالعزیز اور ان کے گارڈز کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مقدمے میں مولانا عبدالعزیز سمیت 4 افراد کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ سرکارکی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا۔
مولانا عبدالعزیز پر درج کیے گئے مقدمے کے متن کے مطابق ڈبل کیبن گاڑی میں سوار ملزمان نے کومبنگ پولیس ٹیم پر سیدھی فائرنگ کی تھی۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے مولانا عبدالعزیز کے 3 گارڈز کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا۔
Comments are closed.