جمعہ 3؍شعبان المعظم 1444ھ24؍فروری 2023ء

وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے بم پروف گاڑی واپس کردی

وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے کابینہ ڈویژن سے ملنے والی بم پروف گاڑی واپس کردی۔

مولانا اسعد محمود نے کفایت شعاری مہم کے تحت مجاز 1800 سی سی گاڑی بھی نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مولانا اسعد محمود اپنی ذاتی گاڑی استعمال کریں گے۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دے دی۔

مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ کفایت شعاری مہم کے تحت وزارت کے اخراجات میں بھی کمی لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.