منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ عہدے سے مستعفی

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا۔

مستعفی ہونے سے قبل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکا کے ایک مختصر گروہ کی طرف سے ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر دکھ اور افسوس ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جذباتی نعرے بازی کرنے والے حکومتی اقدامات اور اداروں کی کوششوں اور قربانیوں کو بھی بھول گئے، ہم سب ایک مضبوط پاکستان کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ اس ٹوئٹ کے کچھ دیر بعد ہی یہ خبر موصول ہوئی کہ اعظم نذیر تارڑ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.