وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے یومِ آزادی کے موقع پر بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جنا ح کے مزار پر حاضری دی ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ یومِ آزادی کے لیے پیغام ہے کہ ہر شہری پودا لگائے۔
انہوں نے کہا کہ جہازوں کے لنگر ٹوٹ جاتے ہیں جنہیں نکال دیا جاتا ہے، اسی طرح ایک اور جہاز کا لنگر بھی ٹوٹا تھالیکن اسے نکال لیا گیا اور کسی کو پتہ نہیں چلا۔
وفاقی وزیرِ بحری امور کا مزید کہنا ہے کہ ہم بڑے پروجیکٹ بھی مکمل کر دیں گے۔
علی حیدر زیدی نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ہاتھ میں جادو کی چھڑی دے دیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔
Comments are closed.