بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی وزیر شفقت محمود نے اپنی دلی خواہش کا اظہار کردیا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں بچے اور نوجوان پڑھیں اور چھٹیاں نہ مانگیں۔

گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب میں شفقت محمود نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے صرف ملک کو لوٹا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مشکل وقت کو ہم نے مل کر دور کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صحت کارڈ سے سرکاری نہیں، پرائیوٹ اسپتالوں میں بھی علاج ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بہت کام باقی ہیں، تھانوں اور پٹواری نظام کو درست کرنا ہے، ان شااللہ عمران خان کی قیادت میں ملک مزید ترقی کرے گا۔

شفقت محمود نے یہ بھی کہا کہ میں چاہتا ہوں، بچے اور نوجوان پڑھیں اور چھٹیاں نہ مانگیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.