جمعرات 19؍جمادی الثانی 1444ھ12جنوری 2023ء

وفاقی وزیر داخلہ کی آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹر کے گھر آمد

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر پہنچے اور شہید کی اہلیہ، صاحبزادی اور لواحقین سے ملاقات کی۔

وزیر داخلہ نے نوید صادق کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہید کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے شہید نوید صادق کی پاکستان کے لیے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ ہمارے شہدا نے وطن عزیز کی سلامتی اور دفاع کے لیے ناقابلِ فراموش قربانیاں دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوید صادق نے ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مثالی خدمات انجام دیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نوید صادق شہید کی قومی خدمات پر پوری قوم کو فخر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.