وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے جرمنی اور ہالینڈ کے سفیروں نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جرمنی اور ہالینڈ کے سفیروں کی افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلاء میں پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔
ملاقات کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پائیدار امن خطے کی ترقی اور دنیا کے امن کے لیے ناگزیر ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے یورپی شہریوں سمیت افغانیوں کے انخلاء کے لیے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان انسانی بنیادوں پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے۔
اس موقع پر ہالینڈ کے سفیر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پائیدار امن اور ترقی یورپی پونین اور پاکستان کا مشترکہ ہدف ہے۔
جرمنی کے سفیر کا کہنا تھا کہ ہمارے اداروں کے ساتھ کام کرنے والے افغان شہریوں کو بھی افغانستان سے نکالا جائے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر داخلہ نے یورپی سفیروں کو افغان شہریوں کے انخلاء میں بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروائی۔
Comments are closed.