بدھ 14؍رمضان المبارک 1444ھ 5؍اپریل 2023ء

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایکنک کا اجلاس کل طلب کرلیا

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایکنک کا اجلاس کل طلب کرلیا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں لاہور سیالکوٹ موٹروے لنک ہائی وے کی منظوری کا امکان ہے۔

اجلاس میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے تین دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسکردو میں 26 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

ڈیجیٹل اکانومی منصوبے ’ڈیپ‘ کی منظوری بھی متوقع ہے، گومل زام کثیرالجہتی پروجیکٹ کے دوسرے نظرثانی شدہ پی سی ون پر غور ہوگا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اجلاس میں 4500 میگاواٹ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی پاور جنریشن فیسلیٹی کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.