گوجرانوالہ کے علاقے سیٹیلائٹ ٹاؤن میں وفاقی وزیر خرم دستگیر کے گھر میں بارش کا پانی داخل ہو گیا۔
خرم دستگیر کے گھر سے واسا کی ٹیمیں بارش کا پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال، کمشنر آفس، آر پی او آفس سمیت دیگر دفاتر میں بھی پانی جمع ہو گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، اب تک 170 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
ڈی سی نے یہ بھی کہا کہ بارش رکنے کے بعد پانی کی نکاسی کا کام شروع کردیا جائے گا۔
Comments are closed.