
وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری نے کراچی کے ساحل پر پھنسنے والے ہینگ ٹونگ جہاز کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری نے کہا کہ چیئرمین پی این ایس سی کی بھرتی کے طریقہ کار کا علم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزارت شپنگ کراچی کے لوگوں کی نمائندہ جماعت کی فیورٹ ہونی چاہیے،ماحول کی بہتری کے لیےانڈسٹریل فضلہ کو ہم سب کو مل کر اٹھانا چاہیے، آئین نے فیڈریشن کو متحد رکھا ہوا ہے اس کو فالو کرنا چاہیے۔
فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ تین سالوں میں وفاقی حکومت کا سندھ حکومت سے کوآرڈی نیشن نہیں بنا، عمران خان کی حکومت کو ہم گزشتہ برس بھی چھوڑنا چاہتے تھے، گزشتہ جون میں عمران خان نے کہا کہ میں ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے جا رہا ہوں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کراچی میں آدھی سے زائد سیٹیں دلوائی گئی تھیں، کراچی کے لیے جو بھی پیکج آیا سب ہماری بدولت آئے۔
انہوں نے کہا کہ آجکل عمران خان ہر بات اسٹیبلشمینٹ پر ڈال دیتے ہیں، فروغ نسیم کے بارے میں بھی کہہ دیں گے کہ اسٹیبلشمینٹ نے وزیر بنایا۔
فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ ہمارے معاہدے کا پہلا نقطہ بلدیاتی انتخابات ہیں، گورنر سندھ کے عہدے کے لیے ہماری مشاورت جاری ہے، جلدنام سامنے آجائے گا۔
وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ کے پی ٹی ملازمین کے مسائل کو سنا جائے گا، پورٹ ہاؤس میں کم از کم متحدہ کے کارکنوں کا اجتماع نہیں ہوگا۔
Comments are closed.