استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اور کابینہ سے استعفے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی ٹیم کا حصہ ہیں اور حکومت کی مدت مکمل ہونے تک رہیں گے۔
اس حوالے سے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پارٹی سیاسی استحکام پر یقین رکھتی ہے۔
جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ حکومت کی مدت مکمل ہونے تک دونوں وزراء وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے۔
Comments are closed.