منگل 18؍جمادی الاول 1444ھ 13؍دسمبر 2022ء

وفاقی وزیر امین الحق نے وزیراعظم سے گزارش کردی

وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے گزارش ہے حیدرآباد ایئرپورٹ کو فعال کیا جائے۔

حیدرآباد میں امین الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کراچی سے حیدرآباد موٹروے کا اعلان کریں۔

امین الحق نے کہا کہ بارش کے دوران قاسم آباد اور لطیف آباد ڈوبا ہوا تھا، حیدرآباد کے لیے اسپیشل ڈیولپمنٹ پیکج دیا جائے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنرل الیکشن ستمبر یا اکتوبر میں ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.