
وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق مولانا اسعد محمود نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے گفتگو کی اور ملک کے جنوبی اضلاع میں بجلی کا نظام جلد بحال کرنے کے حوالے سے کہا۔
خرم دستگیر نے مولانا اسعد محمود کو بجلی کی سہولیات جلد بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر نے چیئرمین پی ٹی اے کو موبائل فون سروسز اور انٹرنیٹ سروسز بحال کرنے کی ہدایت کی۔
اعلامیے کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے وفاقی وزیر کو موبائل نیٹ ورک سروسز جلد بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
مولانا اسعدمحمود نے کہا کہ سیلاب کے باعث ٹانک ، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیگر اضلاع میں بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی نہ ہونے سے سیلاب زدگان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے،ٹیلی فون سروسز متاثر ہونے سے روابط میں مشکلات کا سامنا ہے۔
Comments are closed.