ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا اور وزیراعظم نے اتفاق کیا ہے کہ کراچی میں مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم کی شکایات درست ہیں اور انہیں درست ہونا چاہیے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں کے الیکٹرک کے 34 لاکھ میٹر لگے ہیں مگر شہر میں 29 لاکھ گھر شمار کیے گئے ہیں۔
قبل ازیں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی وفاقی وزراء سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، ایم کیو ایم نے مردم شماری پر سندھ حکومت کے کردار پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا۔
Comments are closed.