وفاقی وزارت صحت نے کانگو وائرس سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
بلوچستان میں کانگو وائرس کا پھیلاؤ تیز ہوگیا، جس کے پیش نظر وفاقی وزارت صحت نے ایڈوائزی جاری کی ہے۔
ایڈوائزی میں کہا گیا کہ کانگو وائرس مویشیوں میں چیچڑ کے کاٹنے سے پھیلتا ہے، جس سے متاثر ہونے کا خدشہ مویشیوں اور انہیں پالنے والوں میں زیادہ ہے۔
وزارت صحت کی ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ کانگو وائرس کے متاثرہ شخص کو ابتدائی طور پر ڈائریا اور نزلہ ہوتا ہے۔
ایڈوائزری نے یہ بھی کہا گیا کہ کانگو وائرس سے متاثرہ شخص بیماری کے دوسرے ہفتے ڈپریشن کا شکار ہوجاتا ہے۔
وزارت صحت نے ایڈوائزری میں کہا کہ شہری مویشوں کے فضلے اور خون سے خود کو محفوظ رکھیں، قصائی اور مویشی پالنے والے دستانے اور مکمل محفوظ لباس استعمال کریں۔
یاد رہے کہ پاکستان میں 1976ء میں پہلی مرتبہ کانگو وائرس سامنے آیا تھا۔
Comments are closed.