وزیراعظم میاں شہباز شریف کی منظوری کے بعد وفاقی محکمہ سینٹرل ہیلتھ اسٹبلیشمنٹ کا نام تبدیل کر دیا گیا۔
محکمہ کا نیا نام اب ’بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان‘ ہوگا۔ اس بارے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
محکمہ سینٹرل ہیلتھ اسٹبلیشمنٹ کا نام وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی درخواست پر تبدیل کیا گیا ہے۔
بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان، بین الاقوامی وبائی امراض کی ملک میں روک تھام کے علاوہ زمینی، سمندری اور فضائی راستوں سے ملک میں آنے جانے والے مسافروں کی صحت کی جانچ کرتا ہے۔
Comments are closed.