وزارت داخلہ کی جانب سےسیکریٹری داخلہ سے متعلق سوشل میڈیا پر موجود جعلی آڈیو پر اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وفاقی سیکریٹری داخلہ سے منسوب آڈیو ٹیپ مکمل طور پرجعلی ہے، آڈیو ٹیپ کو بظاہر مذموم مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق جعلی آڈیو ٹیپ چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
وفاقی سیکریٹری داخلہ کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو کارروائی کے لیے ہدایات بھی دی گئی ہیں۔
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین ایسی جعلی اور غیر تصدیق شدہ ٹیپس کو اپنے اکاونٹس سے شیئر نہ کریں۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق جعلی اور غیرمصدقہ ٹیپس شیئر کرنے پرسوشل میڈیا صارفین کے خلاف بھی کارروائی ہوسکتی ہے۔
Comments are closed.