بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

وزارت خزانہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ نے گریڈ 1 سے 19 کے ملازمین کو 15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وفاقی سرکاری ملازمین کو ڈسپیریٹی الاؤنٹس بنیادی تنخواہوں پر دیا جائے گا، جس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری پر غور کیا جا رہا ہے، جو ملازمین لمبے عرصے سے ایک ہی گریڈ میں کام کر رہے ہیں، ان کی ترقی کے لیے سمری پر غور کیا جا رہا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق خیبر پختون خواہ کے ملازمین کی طرز پر ملازمین کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ اپریل تک ہوگا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارش پر ایڈہاک ریلیف اور الاؤنس کو تنخواہوں میں ضم کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت کی صوبوں کو بھی سرکاری ملازمین کی اسی تناسب سے تنخواہیں بڑھانے کی سفارش کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.