صوبۂ خیبر پختون خوا کے وزیرِ خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔
پشاور میں وزیرِ خزانہ خیبر پختون خوا تیمور سلیم جھگڑا نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کا بجٹ پیش ہو گیا مگر کچھ سمجھ نہیں آیا۔
ان کا کہنا ہے کہ احسن اقبال صاحب کہہ رہے ہیں کہ بجٹ بڑھا دیا ہے، ہمیں ابھی تک پی ایس ڈی پی کی کاپی نہیں ملی۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ اگر حکومت نے وفاقی بجٹ میں اب اضافہ کیا ہے تو خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی ارکانِ پارلیمنٹ نے بھی بجٹ کٹوتی پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
وزیرِ خزانہ کے پی کے نے بتایا کہ قبائلی عوام کو آٹے پر سبسڈی دی ہے، محکمۂ خزانہ اور پی اینڈ ڈی کو یکجا کرنا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ضم اضلاع کا بجٹ گزشتہ سال 77 ارب تھا، جس میں اس سال 11 ارب کم دیے۔
صوبۂ خیبر پختون خوا کے وزیرِ خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضم اضلاع کے لیے ترقیاتی بجٹ کے ساڑھے 8 ارب کم کیے گئے۔
Comments are closed.