وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو فی الحال کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ کامران علی افضل محرم الحرام اور امن و امان کے پیش نظر پنجاب میں کام جاری رکھیں۔
واضح رہے کہ چیف سیکریٹری پنجاب کامران افضل نے کام جاری رکھنے سے معذرت کی تھی، انہوں نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ لکھ دیا۔
قریبی ذرائع چیف سیکریٹری پنجاب کے مطابق تبادلے کارکردگی کی بنیاد پر ہونے چاہئیں نا کہ سیاسی تبدیلی کی بنیاد پر۔
ذرائع چیف سیکریٹری نے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ احکامات پر صرف دستخط کرنے والا ربڑ اسٹیمپ نہیں بن سکتا، سیاسی تبدیلی اور فیصلوں سے پہلے ہی بیوروکریسی کا کام متاثر ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل نے عملی طور پر بھی کام چھوڑ دیا، وہ پنجاب کابینہ کے اجلاس اور وزراء کی حلف برداری میں غیر حاضر رہے۔
Comments are closed.