وفاقی حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ اور رولز میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا۔ ترمیم کے تحت چیئرمین پی ٹی اے کو کاسٹنگ ووٹ کا اختیار دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبر ایڈمنسٹریشن کی آسامی تخلیق کرنے کے باعث ترامیم کا فیصلہ کیا گیا، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے کابینہ ڈویژن کی سمری منظور کرلی۔
پی ٹی اے میں ممبران کی تعداد 3 سے بڑھا کر 4 کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اتھارٹی ممبران کے ووٹ برابر ہونے پر چیئرمین کو کاسٹنگ ووٹ کی اجازت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے ممبر پی ٹی اے کی اسامی مشتہر کرنے کی منظوری بھی لے لی گئی، کابینہ کی ممبر ایڈمنسٹریشن کی تعیناتی کا عمل ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ٹی اے میں ممبر ایڈمنسٹریشن کی نئی آسامی تخلیق کردی گئی۔
Comments are closed.