وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ سے پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔
حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ریفائنریز کی سہولت کےلیے اہم فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پاکستانی پورٹس پر خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات خرید سکیں گی، غیر ملکی آئل سپلائر کمپنیاں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات پاکستانی پورٹس پر بانڈڈ اسٹوریج میں رکھیں گی۔
وزیراعظم نے کسٹم بانڈڈ ویئر ہاؤس پالیسی کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) میں پیش کرنے کی منظوری دے دی، نئی پالیسی سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر بینک چارجز اور دیگر اخراجات ختم ہو جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی سے ریفائنریوں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو سستے دام پر تیل مل سکے گا، عالمی بینکوں کے رویے اور زرمبادلہ کی کمی کے پیش نظر نئی پالیسی تیار کر لی گئی۔
ملکی کرنسی میں بھی پیٹرولیم مصنوعات خریدی جا سکیں گی، غیر ملکی آئل سپلائرز شیڈولڈ بینکوں میں صرف ایل سی کھلنے پر پیٹرولیم مصنوعات ریلیز کردیں گے، بانڈڈ اسٹوریج کی سہولت سے پاکستان کی اسٹریٹیجک آئل اسٹوریج ممکن ہو جائے گی۔
Comments are closed.