وفاقی حکومت نے سوئس کیسز کی تحقیقات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے نیب کے 2 سابق چیئرمین اور افسران کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو تحقیقات شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ2011 سے 2017 کے دوران نیب کے چیئرمین اور ذمہ دار افسران کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کا بینہ کی جانب سے نیب کا 2011 سے 2017 کا دور تاریک ترین قرار دیا گیا، نیب افسران نے عدالت کو گمراہ کرتے ہوئے تندہی سے سوئس کیسز بند کروانے میں کردار ادا کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب افسران کے کردار کی وجہ سے اصل ریکارڈ دستیاب ہونے کے باوجود سوئس کیسز بند کروائے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئس کیسز سے متعلق نیب کے پاس اصل ریکارڈ موجود تھا۔
Comments are closed.