بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی حکومت نے یوکرین کو انسانی بنیادوں پر امداد دینے کی منظوری دیدی

وفاقی حکومت نے یوکرین کو انسانی بنیادوں پر امداد دینے کی منظوری دے دی، کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے امداد کی منظوری دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے نے یوکرین کی انسانی بنیادوں پر امداد کی سمری بھجوائی تھی، این ڈی ایم اے نے 100 ٹینٹ، 500 کمبل، 500 بستر امداد کی سمری بھجوائی تھی۔ جنریٹرز، صابن، ہینڈ واش اور سینی ٹائزر فراہم کرنے کی بھی  سمری بھجوائی گئی۔

جنوبی اور مشرقی یوکرین میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کے لیے نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔

یوکرین نے انسانی بنیادوں پر این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ سے امداد کی درخواست کی، وزارت خارجہ نے یوکرین کی امداد کرنے کی حمایت کردی۔

سمری کے مطابق حکومت کا دونوں ملکوں کے درمیان تنازع پر واضح موقف ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  یوکرین کو امدادی سامان سی 130 جہاز کے ذریعے بھجوانے کی منظوی دی گئی، دوسرے مرحلے میں میڈیسن اور کھانے پینے کی اشیاء یوکرین کو بھجوائی جائیں گی۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ میں 15 لاکھ افراد نے ہجرت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.