بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی حکومت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کو جعلی قرار دے دیا

وفاقی حکومت نے لندن میں قیام پذیر سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو جعلی قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر عدلیہ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگی قائد نواز شریف پاکستان کے عدالتی نظام اور قوانین کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کو ڈاکٹرز نے سفر کرنے سے روک دیا، تازہ طبی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں پیش کردی گئیں ۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ امریکا میں بیٹھا ذاتی معالج، لندن میں موجود نوازشریف کی جعلی میڈیکل رپورٹس بنارہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ امریکی ڈاکٹر کی نواز شریف کی یہ میڈیکل رپورٹ عدالتی نظام اور قانون کا مذاق اڑانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ جھوٹی رپورٹس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، نواز شریف عوام کے پیسے واپس کریں اور آرام سے لندن میں رہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی تازہ طبی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں پیش کردی گئی۔

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ انٹروینشنل کارڈیالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیاض شال نےتیار کی ہے اور اسے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے عدالت میں جمع کرایا گیا۔

نوازشریف کی طبیعت سے متعلق رپورٹ میں ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اینجیو گرافی کرائے بغیر لندن سے نہ جائیں، اگر وہ علاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑ سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.