کورونا وائرس ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وفاقی حکومت نے آج سے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔
کاروبار کے اوقات رات دس کی بجائے آٹھ بجے تک کرنے اور ہفتے میں دو دن کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ریسٹورنٹس میں اِن ڈور ڈائننگ بند رہے گی۔
آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت رات دس بجے تک ہوگی، ہوم ڈلیوری کی 24 گھنٹے اجازت ہوگی اور دفاتر میں حاضری 50 فیصد ہوگی۔
این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پابندیوں کا اطلاق آج سے 31 اگست تک راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، پشاور اور ایبٹ آباد میں ہوگا۔
Comments are closed.