پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے آج تک رقم نہیں دی، جھوٹے وعدوں پر ٹرخایا جارہا ہے، کراچی کا امن نواز شریف نے لوٹایا، آج کراچی میں بھتہ خوری ختم ہوگئی۔
کراچی میں پی ڈی ایم نے پاور شو سجالیا ، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بلاول نے بتایا تھا کہ سندھ حکومت نے 700 ارب کا اعلان کیا ہے۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان نے 2019 میں 162 ارب روپے کا اعلان کیا، بعد میں عمران نیازی نے کراچی کے لیے گیارہ سو ارب روپے کا اعلان کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ آج عمران خان نیازی دن رات جھوٹ بولتا ہے ، یہ وہی شخص ہے جو کنٹینر پر کہتا تھا کہ روپیہ گر جائے تو وزیراعظم کرپٹ ہے، اب بتائیں ، کیا آٹا سستا ہوا، کیا بجلی سستی ہوئی۔
صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ بنی گالا تک آواز جانی چاہیے ، عمران خان ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں ، 350 کنال کے گھر پر بیٹھ کر ریاست مدینہ کی بات کرنا،اس سے بڑی خطا نہیں ہوسکتی۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہ شخص آج کس طرح قوم کو گمراہ کررہا ہے،لاکھوں نہیں کروڑوں لوگ مہنگائی سے تباہ حال ہیں، عمران خان کو کیا پتہ محل میں رہتا ہے، ہیلی کاپٹر سے دفتر جاتا ہے۔
Comments are closed.