متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ہمیں حکومت میں شامل ہونے کی کوئی خواہش نہیں تھی، ہم نے پہلے بھی کابینہ سے نکلنے کا فیصلہ کیا تھا، وفاقی حکومت میں بیٹھنے کا ہمیں نقصان ہو رہا تھا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ اسمبلی کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے تھی، ڈپٹی اسپیکر نے جس طرح لکھا ہوا پڑھ کر سنایا، ایسا ہونا نہیں چاہیے تھا۔
وسیم اختر نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی چاہیے تھی، یہ طریقہ نہیں کہ نمبر پورے نہ ہوئے تو خوف طاری کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے رکن اسمبلی کے ساتھ ایئر پورٹ پر جو ہوا اس کو سب نے دیکھا۔
Comments are closed.