وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح کی تقرریاں اور تبادلے ہوئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سیکریٹری قومی صحت ڈویژن عامر اشرف خواجہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا، گریڈ 22 کے عامر اشرف خواجہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈاکٹر محمد فخرِعالم عرفان نئے وفاقی سیکریٹری قومی صحت تعینات ہوگئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان سیکریٹری تخفیفِ غربت ڈویژن کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔
ڈی آئی جی سید خرم علی کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئیں، وہ سندھ حکومت میں تعینات تھے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی بلوچستان پولیس محسن حسن بٹ کو تبدیل کردیا گیا، پولیس سروس گریڈ 22 کے محسن حسن بٹ او ایس ڈی بنا دیے گئے جبکہ گریڈ 21 کے افسر عبدالخالق شیخ آئی جی بلوچستان پولیس تعینات کردیے گئے۔
Comments are closed.