جمعہ 19؍ذیقعد 1444ھ9؍جون 2023ء

وفاقی بجٹ: کابینہ نے کم سے کم تنخواہ 32 ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ 24-2023ء میں مزدوروں کی تنخواہ سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے مزدور کی کم سے کم تنخواہ 32 ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

اس سے قبل بجٹ 24-2023ء  میں  کم سے کم تنخواہ 30 ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں پینشنرز کی پینشن میں ساڑھے 17فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

 گریڈ 1سے16 کے سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہ میں 35 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ گریڈ 17سے اوپر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں30 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.