وفاقی اکائیوں کو موڈرنا ویکیسن تقسیم کر دی گئی، ویکیسن کی 25 لاکھ ڈوزز امریکا سے گزشتہ روز ملی تھیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے والوں کو موڈرنا ویکیسن ترجیحی بنیادوں پر لگائی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان آنے والی موڈرنا ویکسین سے متعلق امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین امریکا کی جانب سے پاکستان کو عطیہ کی گئی ہے۔
امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ یہ عطیہ امریکا کی جانب سے دنیا بھر میں ویکسین کی 8 کروڑ خوراکیں تقسیم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔
امریکی سفارت خانے کا مزید کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی سطح پر برابری کی بنیاد پر محفوظ اور مؤثر ویکسین تک عوامی رسائی کو ممکن بنایا جا سکے۔
Comments are closed.