بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

وفاقی اردو یونیورسٹی: ریٹائرڈ اساتذہ کی وزیر اعظم سے پنشن فنڈز میں بےضابطگیوں پر نوٹس لینے کی اپیل

انجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام ریٹائرڈ اساتذہ کے اجلاس میں اساتذہ کی پنش اور بقایاجات فوری طور پر ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ یونیورسٹی میں پنشن فنڈز میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کی اطلاعات کا فوری نوٹس لیں۔

انجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام ریٹائرڈ اساتذہ کا اجلاس شعبہ ابلاغ عامہ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ریٹائرڈ اساتذہ کی پنشن کی عدم ادائیگی پر تفتیش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ریٹائرڈ اساتذہ کی پنشن فوری طور پر ادا کی جائے۔

اجلاس نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کے پنشن فنڈز میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

اجلاس نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ یونیورسٹی کے پنشن فنڈز اور دیگر مالی معاملات کا نوٹس لیں اور یونیورسٹی کا مالی آڈٹ کروائیں۔

اجلاس کی دوسری نشست 2 اگست بروز بدھ عبدالحق کیمپس کے سیمینار ہال میں منعقد ہوگی جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اجلاس میں نو منتخب رکن سینیٹ ڈاکٹر کمال حیدر، سابق رکن سینیٹ ڈاکٹر توصیف احمد خان، پروفیسر شفیع آزاد، پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ، پروفیسر سید اصغر علی، پروفیسر مسعود احمد، پروفیسر اعجاز احمد جبکہ انجمن کے سیکریٹری اور سابق رکن سینیٹ ڈاکٹر عرفان عزیز، نائب صدر پروفیسر روشن علی سومرو اور نائب سیکریٹری جنرل ڈاکٹر شاہد اقبال نے بھی شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.