بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت وظائف کی تقسیم ہفتہ اور اتوار کو معطل رہے گی۔
بی آئی ایس پی کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں پڑنے والی گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے رقوم کی تقسیم عارضی طور پر روکی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پیر 26 جون سے وظائف کی تقسیم دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔ وظائف کی تقسیم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے قائم کردہ کیمپوں میں ہی کی جائے گی۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ پانچ روز میں 29 لاکھ خواتین کو تقریباً 26 ارب روپے رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ شکایت کی صورت میں فوری طور پر بی آئی ایس پی کی ٹول فری ہیلپ لائن 26477-0800 پر اطلاع دی جاسکتی ہے۔
ترجمان کے مطابق بی آئی ایس پی کی جانب سے تمام پیغامات صرف اور صرف 8171 سے بھیجے جاتے ہیں۔
Comments are closed.