وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وطن عزیز کا بیشتر حصہ خاص طور پر پسماندہ علاقے سیلاب سے تباہ ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے کروڑوں لوگ بے گھر، فاقوں اور بیماریوں کا شکار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو اس وقت صرف سیلاب کی تباہ کاریوں کے شکار افراد پر توجہ دینی چاہیے۔
وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ فی الحال یہ سیاست اور اقتدار کی جنگ کا وقت نہیں ہے، مشکلات کا شکار پاکستان مدد کےلیے پکار رہا ہے۔
Comments are closed.