کمر کی تکلیف کا شکار فاسٹ بولر وسیم جونیئر کے پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے کرائے گئے ایم آر آئی اسکین کی رپورٹ آج شام کو موصول ہونے کا امکان ہے۔
ایشیا کپ سے قبل شاہین شاہ آفریدی کے گھٹنے کی انجری بڑھنے کے بعد پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ محتاط ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ نے کمر کی تکلیف کا شکار فاسٹ بولر وسیم جونیئر کے فوری طور پر ایم آر آئی اسکین کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق آج شام آنے والی اسکین رپورٹ کی روشنی میں وسیم جونیئر کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔
ٹیم مینجمنٹ پُر امید ہے کہ وسیم جونیئر کی کمر کی تکلیف کا معاملہ زیادہ سنجیدہ نہیں ہو گا، احتیاطی تدابیر کے طور پر ٹیم مینجمنٹ نے فوری ایم آر آئی اسکین کرانے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہین آفریدی کے گھٹنے کی تکلیف مسلسل آرام نہ کرنے کی وجہ سے بڑھی تھی، وہ تکلیف کے باوجود ٹیم کے ہمراہ سفر کر رہے ہیں۔
شاہین آفریدی کا نیدر لینڈز کے بعد اب دبئی میں بھی ری ہیب جاری ہے۔
Comments are closed.