بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وسیم اکرم کی سنسنی خیز انکشافات پر مبنی کتاب آنے والی ہے

قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان وسیم اکرم کی سوانح حیات ’سلطان وسیم اکرم‘ چند ہفتوں میں منظر عام پر آرہی ہے۔

وسیم اکرم کی آنے والی کتاب میں انہوں نے میچ فکسنگ اور جسٹس قیوم رپورٹ سمیت کئی شخصیات کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔

وسیم اکرم نے جنگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کتاب انگریزی کے ایک مشہور رائٹر نے تحریر کی ہے، اس کا اردو سمیت کئی زبانوں میں ترجمہ کرایا جائے گا۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سری لنکا کے فاسٹ بولر دلشان مادوشانکا کو فاسٹ بولنگ کے گر سکھائے۔

سابق کپتان کتاب میںاپنی نجی زندگی اور کرکٹ کے کئی ایسے واقعات کے بارے میں پردہ اٹھائیں گے جو ابھی تک پوشیدہ تھے۔

وسیم اکرم کے کیریئر کے دوران میچ فکسنگ کا بار بار تذکرہ آتا ہے، 1992 کے ورلڈ کپ اور عمران خان کے بارے میں ان کی کتاب میں خاص تحریر موجود ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.