پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے تھری پیس سوٹ میں سوئمنگ کرنے کی وجہ بتادی۔
وسیم اکرم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سوٹ پہن کر سوئمنگ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پچھلی مرتبہ میں نے ٹریننگ کے بعد سوئمنگ کرنے کی ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس پر لوگوں کی جانب سے عجیب قسم کے تبصرے کیے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنے پول میں سوئمنگ کی ویڈیو شیئر کی تو بہت سے لوگوں نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو شرم نہیں آرہی، قمیض اتار کر نہا رہے ہیں‘۔
وسیم اکرم نے کہا کہ ان تمام لوگوں کو خوش کرنے کے لیے آج تھری پیس پہن کر سوئمنگ کر رہا ہوں۔
انہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لو جی اب آپ خوش ہیں، اب میں تھری پیس سوٹ پہن کر نہا رہا ہوں۔
وسیم اکرم نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ‘غریب کی ہائے اور احمق کی رائے کبھی نہیں لینی چاہیے’۔
Comments are closed.