بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وسیم اکرم نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کیلئےموجود سہولیات سے مایوس

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) اور اس میں موجود جم کی سہولیات کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ ہمارے کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے مایوس ہیں۔

وسیم اکرم نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ انہیں آسٹریلیا کے ایک کلب نے مدعو کیا تھا اور وہ ایک فٹ بال کلب تھا، انہوں نے وہاں گراؤنڈ کے اندر ان کا جم اور سوئمنگ پول دیکھا جہاں وہ پریکٹس کرتے ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ وہ جم اس دنیا سے باہر کا لگتا تھا اور (این سی اے) کا موجودہ جم میرے دور والا ہی ہے تاہم اس کی تزئین و آرائش کی گئی ہے اور صرف چند ڈمبلز شامل کیے گئے ہیں اور وہ بھی صرف ایک ایک سیٹ‘۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ’جب آپ ڈمبلز خریدتے ہیں، تو آپ ہر جوڑے کے دو یا تین سیٹ خریدتے ہیں کیونکہ جب ٹیم پریکٹس کے لیے آتی ہے تو ایک آدمی کا پریکٹس سیشن ختم ہونے کا انتظار کرنے کے بجائے ایک وقت میں زیادہ لوگ انہیں استعمال کر سکتے ہیں‘۔

سوئنگ کے سلطان اور سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم بھی فاسٹ بولر حسن علی کی حمایت میں سامنے آگئے۔

انہوں نے کہا کہ’ لہذا، ہمارے پاس اب بھی 2001ء کی پرانی مشینیں نصب ہیں اوران سہولیات کے مقابلے میں آپ یہ دیکھیں کہ ہم کرکٹ سے کتنا کماتے ہیں‘۔

وسیم اکرم کے ان خیالات سے اس شو میں موجود قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اور  کرکٹر وہاب ریاض نے بھی اتفاق کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.