سوئنگ کے سلطان اور سابق کرکٹر وسیم اکرم نے بھی گزشتہ روز ہونے والے بھارت اور افغانستان کے میچ کو ’فِکس‘ قرار دینے کی مخالفت کی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم اکرم نے بھارت اور افغانستان کے میچ پر اپنا ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت بہت اچھی ٹیم ہے اور اُس کی مضبوط واپسی سے کسی کو حیرانگی نہیں ہونی چاہیے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ہم اس طرح کی سازشی تھیوری کیوں بنانا پسند کرتے ہیں؟ بھارت ایک بہت اچھی ٹیم ہے، ٹورنامنٹ کے آغاز میں ان کے کچھ برے دن تھے۔
دوسری جانب وقار یونس نے بھی میچ فِکس ہونے کے نظریات کو بے معنی قرار دیا۔
وقار یونس نے کہا کہ یہ کہنا بےمعنی ہے اور لوگوں کو اس پر زیادہ توجہ نہیں دینی چاہیے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گزشتہ روز ہونے والے بھارت اور افغانستان کے درمیان سپر 12 میں گروپ 2 کے میچ کو سوشل میڈیا صارفین نے ’فکس‘ قرار دے دیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں ابوظبی میں افغانستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں کچھ اس طرح کے واقعات رونما ہوئے جس کی وجہ سے صارفین میچ کو فکس قرار دینے پر مجبور ہوگئے۔
Comments are closed.