پاکستان کرکٹ کے سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم اپنی فٹنس پر بہت توجہ دیتے ہیں۔ اسی لئے وہ مصروفیت کے دوران بھی جم جانا اور ایکسرسائز کرنا نہیں چھوڑتے۔
وسیم اکرم نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جِم سے تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ پی ایس ایل ببل میں جانے سے پہلے آخری بار جِم گئے ہیں۔ تین دن کے قرنطینہ کے دوران لاتعداد کورونا کے ٹیسٹ ہوں گے۔
انہوں نے لکھا کہ 3 دن کی آئسولیشن میں جانے کا بالکل بھی دل نہیں کر رہا۔
وسیم اکرم کی پی ایس ایل سے متعلق تیاریوں اور پوسٹ کو ہزاروں مداحوں نے پسند کیا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
Comments are closed.