قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم اہلیہ شنیرا اکرم اور بیٹی عائلہ سے طویل مدت بعد ملنے میلبورن پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس سے شنیرا بیٹی کے ہمراہ کورونا وبا کے باعث سفری پابندیوں کے باعث آسٹریلیا میں ہی پھنسی ہوئی ہیں۔
اب وسیم اکرم نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ وہ جلد اہلیہ اور بیٹی سے ملنے والے ہیں۔
وسیم اکرم نے کہا کہ ’میرے قرنطینہ کے 6 روز مکمل ہوگئے ہیں، باقی 8 روز باقی ہیں، مجھے اپنا آپ ایک جنگل محسوس ہورہا ہے۔‘
سابق کرکٹر نے خود ہی بتایا کہ میں میلبورن میں ہوں اور اہلیہ اور بیٹی سے ملنے آیا ہوں۔
وسیم اکرم کی سیلفی اور پوسٹ کے جواب میں شنیرا نے کہا کہ وہ اور عائلہ آپ سے ملنے کے لیے بیتاب ہیں کیونکہ آپ ہی ہمارے حقیقی ہیرو ہیں۔
لیجنڈ کرکٹر نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔ عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔
Comments are closed.