متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور کراچی کے سابق میئر وسیم اختر کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی گئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی نے وسیم اختر کے گھر ڈکیتی کے کیس کی سماعت کی تو پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔
اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی۔
کیس کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ چوری کے 50 فیصد زیورات ملزمان سے برآمد کرلیے گئے ہیں۔
Comments are closed.