سینٹرل امریکن ڈیویلپمنٹ بینک نے وسط امریکی ممالک کو ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بچانے کے لیے 80 کروڑ ڈالر کریڈٹ کی منظوری دے دی۔
ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے وسطی امریکا کے ممالک میں کھاد اور مقامی اجناس، مکئی اور پھلیوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔
سینٹرل امریکن بینک کے صدر نے کہا کہ اس سبسڈی سے اشیائے صَرف اور ٹرانسپورٹیشن سمیت کئی دیگر شعبوں پر پڑنے والے بوجھ کو کم کیا جاسکے گا۔
بتایا گیا ہے کہ بینک کی طرف سے ملنے والی رقم سے وسط امریکا گروپ کے آٹھوں ممالک (میکسیکو، گوئٹےمالا، ہنڈوراس، نکاراہوا، ایل سیلواڈور، کوسٹا ریکا، پانامہ اور بےلیز) مستفید ہوں گے۔
ان علاقائی ممالک کو 20 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ بھی فراہم کی جائے گی۔
Comments are closed.