جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

وسطی پنجاب میں فضائی آلودگی پر قابو نہ پایا جا سکا

پنجاب کے متعدد شہروں میں اسموگ نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، وسطی پنجاب میں فضائی آلودگی پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔ 

پنجاب کے متعدد شہروں کا فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت قرار دیا جا رہا ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سرِ فہرست ہے۔

عالمی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آج فضائی آلودگی کی تعداد 413 پرٹیکولیٹ میٹرز تک جا پہنچی ہے۔

ملتان میں بھی فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی جہاں کی فضا میں بھی آلودگی 413 پرٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی ہے۔

اسی طرح فیصل آباد کی فضا میں آلودگی 328 پرٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی۔

ماہرینِ صحت کی جانب سے لوگوں کو ماسک استعمال کرنے اور گھر سے کم سے کم باہر نکلنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.